خبرنامہ پاکستان

کر پشن کے جنگ میں خلاف ہم چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے: چودھری سرور

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے جنگ میں خلاف ہم چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں ‘سپریم کورٹ میں آئین وقانون کے مطابق جنگ لڑ رہے ہیں فتح حق اور سچ کی ہوگی ‘تحر یک انصاف کے خلاف منفی پر وپگنڈ نے کر نیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نظر نہیں آئیگا ‘سردیوں کے آغاز میں ہی گیس کی لوڈشیڈ نگ غر یب عوام کیساتھ ظلم ہے اور انڈسڑی کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے ملک میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور پوری جماعت چےئر مین عمران خان کی قیادت میں متحدہے اور جو لوگ تحر یک انصاف میں اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں انکو منہ کی کھانا پڑ یگی اور تحر یک انصاف ہر میدان میں کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف جنگ صرف تحر یک انصاف کی ہی نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کی جنگ ہے کیونکہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت تک کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے مسائل کے حل کا جو وعدہ کیا ہے اس پر حکمرانوں کو کل نہیں آج ہی عمل کر نا چاہیے اور ملک میں عوام اور انڈسڑی کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی فراہمی بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جس میں وہ فی الحال ناکام نظر آرہے ہیں ۔