خبرنامہ پاکستان

کسی کو صوبے کا امن و امان خراب نہیں کرنے دینگے: وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو صوبے کا امن و امان خراب نہیں کرنے دیں گے کیونکہ ہم نے بڑی قربانیاں دے کر صوبے میں امن و امان قائم کیا ہے‘ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی سخت کی جائے ۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے حکام کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی صوبے کے امن و امان کو خراب نہیں ہونے دیں گے ہم نے بڑی قربانیاں دے کر صوبے میں امن و امان قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور بلوچستان کے عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان کی سکیورٹی بھی موثر بنائی جائے۔ (ن غ)