خبرنامہ پاکستان

کشتی حادثہ: لیبیا میں پھنسے 28 پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں

کشتی حادثہ

کشتی حادثہ: لیبیا میں پھنسے 28 پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں

لاہور:(ملت آن لائن) چند روز قبل لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانی ضلع زاویہ کے ایک سیف ہاؤس میں موجود ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سیف ہاؤس میں موجود کچھ پاکستانیوں نے اپنے اہلخانہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔
لیبیا کشتی حادثہ: 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، دفتر خارجہ حکام کے مطابق پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 پاکستانیوں کی لاشیں سرد خانے میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل روز گار کی خاطر سمندری راستے کے ذریعے بذریعہ افریقا یورپ جانے والی ایک کشتی کو لیبیا میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔