خبرنامہ پاکستان

کشمیرمیں (ن) لیگ کی فتح وزیراعظم پراعتماد کی عکاسی ہے، مریم نواز

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ کشمیر میں ن لیگ کی فتح وزیراعظم پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، کشمیر کی فتح اور اس عوامی اعتماد کو 2018 کے عام انتخابات تک لے کر جائیں گے۔وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح وزیراعظم نوازشریف پرعوامی اعتماد کا اظہار ہے، کشمیر کی فتح اور عوام کے اعتماد کو 2018 کے عام انتخابات تک لیکر جائیں گے۔ عوامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا کر الزامات لگانے والوں کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ کشمیری عوام نے وزیراعظم کے خلاف بھارتی دوستی اور بھارت میں کاروبار کا منفی پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کو مسترد کردیا ، ہم کشمیری عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ترقی کے اس سفر میں کشمیر شانہ بشانہ رہے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیری عوام نے وزیراعظم کی خارجہ پالیسی اور کشمیر پالیسی کی کو ووٹ دیا، کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔