خبرنامہ پاکستان

کشمیریوں نے وزیراعظم کےترقی اورآزاد کشمیرکےوژن پراعتماد کیا:کرمانی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی ترقی،خوشحالی اور روشن آزاد کشمیر کے وژن پر اعتماد کیا ہے،آزاد کشمیر میں گڈ گورننس پر مشتمل بدعنوانی سے پاک حکومت قائم ہوگی۔جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور افواج پاکستان الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پر امن انتخابات پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے وزیراعظم کے منشور کو پذیرائی دی اور عوام نے نواز شریف کی ترقی،خوشحالی اور روشن آزادکشمیر کے وژن پر اعتماد کیا،الیکشن کے دوران عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس پر مشتمل،بدعنوانی سے پاک حکومت قائم ہوگی،مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرانے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔(خ م)