خبرنامہ پاکستان

کشمیریوں پربھارتی مظالم یاسین ملک کےبعدعلی گیلانی بھی گرفتار

سری نگر (آئی این پی)کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ رک نا سکا،یاسین ملک کے بعد سید علی گیلانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کو یوم شہیداء ریلی میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔سید علی گیلانی یوم شہیداء ریلی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران سری نگر میں بھارتی فوج کے مظالم سے 35 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں اسی طرح چند روز پہلے برہان وانی کی شہادت سے شروع ہونے والے احتجاج کو دبانے کے لئے بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کی انتہا کر رکھی ہے۔گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کیاگیا تھا جبکہ بدھ کو علی گیلانی کو حراست میں لے لیا گیا ہے