خبرنامہ پاکستان

کشمیریوں کی حالت زار کانوٹس لیں؛ حریت رہنما

بھارت کو کشمیر

کشمیریوں کی حالت زار کانوٹس لیں؛ حریت رہنما
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کانوٹس لیں اور ان پر بھارتی فورسز کے مظالم بند کرائیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سینئر حریت رہنما آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ذمہ دار عالمی طاقتوں کے بدلتے ہوئے کردار کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (آر) کے جنرل سیکرٹری وجاہت بشیر قریشی نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے لیے اپنی ٹیمیں علاقے میں بھیجدیں۔ غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما اور جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ کے چےئرمین ظفر اکبر بٹ نے سرینگر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کے تشکیل کردہ انسانی حقوق کے منشور کا احترام کرے۔ حریت رہنماؤں شبیر احمد ڈار ، محمد اقبال میر، امتیاز احمد ریشی اور غلام نبی وار نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لیں۔ جموں وکشمیر ماس مومنٹ کی سرپرست فریدہ بہن جی اور کشمیر فریڈم فرنٹ نے اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔