خبرنامہ پاکستان

کشمیری رہنما غلام نبی فائی کا بان کی مون کوخط

سری نگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد چالیس سے زائد ہوگئی جبکہ کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بان کی مون کوخط لکھ دیا ہے۔حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی مسلسل چھ روز سے بھارتی جارحیت کی لپیٹ میں ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے آگ وخون میں نہانے کے باوجود کشمیریوں عوام کے حوصلے پست نہ ہوئے۔کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے بان کی مون کوخط لکھ دیا، جس میں بتایا کہ کشمیری سڑکوں پرآزادی مانگ رہے ہیں۔نام نہاد جمہورت کے علمبردار بھارت نے وادی میں کرفیو لگا رگھا ہے، سیدعلی گیلانی اورمیرواعظ سمیت متعدد رہنماگرفتار ہیں،انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہے۔ اسپتال ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے۔