خبرنامہ پاکستان

کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں‘ شہبازشریف

پی ایس ایل تھری کا کامیاب

کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں‘ شہبازشریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کوزیادہ دیرتک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام اپنی آزادی اوربقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی، کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کشمیرمیں ریاستی جبرپرہمیشہ آوازاٹھائی، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کوبنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کوخودارادیت سے محروم رکھنا قابل مذمت ہے، نہتے کشمیریوں کو زیادہ دیرتک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، عالمی ضمیرکومسئلہ کشمیرپربیدارہونا پڑے گا۔
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی اور تشدد کے خلاف آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔