خبرنامہ پاکستان

کشمیر یوں کا قتل انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے‘ عاصمہ جہانگیر

اسلام آباد (آئی این پی) انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بہت ظلم کیا۔وہ حال ہی میں سرینگر کا دورہ کرکے واپس آئی ہیں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دھڑلے کے ساتھ کہتے ہیں کہ وہ اب بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیہیں، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے، سرینگر کے حالات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی منہ بولتی تصویر ہے۔