خبرنامہ پاکستان

کلبھوشن کو ریلیف نہیں ملے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد: ملت آن لائن…وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس میں کوئی بھی فیصلہ بیرونی دباؤ کے بجائے قومی سلامتی کو دیکھتے ہوئے کیا جائے جب کہ کلبھوشن نے پاکستان کا امن تباہ کیا اسے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سب سے اہم ترجیح قومی سلامتی ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں کوئی بھی فیصلہ بیرونی دباؤ کے بجائے قومی سلامتی کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا، کلبھوشن کی پھانسی میں تاخیر نہیں کی گئی بلکہ قانونی کارروائی کا ٹائم فریم طے ہے جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔