خبرنامہ پاکستان

کلبھوشن کیس جیتنے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، اٹارنی جنرل

کلبھوشن سے

کلبھوشن کیس جیتنے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، اٹارنی جنرل
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس جیتنے کے کتنے امکانات ہیں اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا مقدمہ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اشتراوصاف نے سینیٹ کے ارکان کو ان کیمرا بریفنگ دی جس میں سینیٹرز نے ان سے وضاحت مانگی کہ بتایا جائے عالمی عدالت انصاف میں جاری کلبھوشن کیس جیتنے کے کتنے امکانات ہیں؟ جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، بھارت کے خلاف مقدمہ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اٹارنی جنرل نے ارکان کو بتایا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس قومی سلامتی کا معاملہ ہے،ہمارے وکیل خاور قریشی نے کلبھوشن کیس کو عمدہ انداز میں پیش کیا جس پر عالمی عدالت نے ہماری پانچوں دلیلیں تسلیم کیں آئندہ بھی کیس کی پیروی خاور قریشی ہی کریں گے۔