خبرنامہ پاکستان

کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے تشویشناک خبر سنا دی

کلثوم نواز کی طبیعت

کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے تشویشناک خبر سنا دی

اسلام آباد(ملت آن لائن)کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر کی نشاندہی، ڈاکٹروں نے تشویشناک خبر سنا دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نےان کی صحت سےمتعلق تشویشناک خبر سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر پیدا ہو گیا ہے جس کیلئے ان کی مزید سرجری کی جائے گی ۔ڈاکٹرز نے چند روز قبل کلثوم نواز کے سٹی سکین اور گیلیم ٹیسٹ کئے تھے جن کی رپورٹ آنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کلثوم
نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر پیدا ہو رہا ہے۔ کلثوم نواز 7ماہ سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اس دوران ان کی کیمیو تھراپی سمیت 3بار سرجری بھی ہو چکی ہے اور اب نئی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹروں نے کلثوم نواز کی ایک بار پھر سرجری کی خبر سنا دی ہے۔