خبرنامہ پاکستان

کلثوم نواز کے کورنگ امیدوار کا کاغذات واپس لینے سے انکار

لاہور(ملت آن لائن) این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کورنگ امیدوار میاں نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کردیا۔

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے بیگم کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں نعمان کورنگ امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے میاں نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ کاغذات واپس نہ لوں۔

میاں نعمان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ہی مسلم لیگ (ن) کی اصل امیدوار ہیں اور وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے۔

میاں نعمان نے کہا کہ کلثوم نواز شیر اور وہ لیپ ٹاپ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے جس کے تحت عوامی تحریک کے امیدوار چوہدری اشتیاق نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔