خبرنامہ پاکستان

’کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص‘

لندن(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گلے میں کینسر تشخیص کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں۔
این اے 120: اعتراضات مسترد، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئی تھیں جن کے کاغذات نامزدگی کورنگ امیدوار کی جانب سے جمع کرائے گئے۔