خبرنامہ پاکستان

کمان تبدیلی تقریب؛ آرمی چیف کے کلاس فیلوز، سٹوڈنٹس کی خصوصی شرکت

راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کلاس فیلوز نے خصوصی شرکت کی‘ جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاک فوج کی سٹک سنبھالی تو انہوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ منگل کو یہاں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کی کمان سنبھالنے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کلاس فیلوز کو تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں شرکت کے موقع پر جب جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان کی سٹک سنبھالی تو اس وقت ان کے کلاس فیلوز سمیت پورا سٹیڈیم پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سٹوڈنٹس نے بھی خصوصی شرکت کی لیکن کیمرہ مین کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ نئے آرمی چیف کے ساتھ تصاویر نہ بنوا سکے۔ منگل کو یہاں پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سٹوڈنٹس نے خصوصی شرکت کی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کے بعد سٹوڈنٹس نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے سٹوڈنٹس کے سروں پر ہاتھ پھیرا۔ سٹوڈنٹس نے اس موقع پر نئے آرمی چیف سے تصاویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا جو کیمرہ مین کی عدم موجودگی کی وجہ سے پوری نہ ہوسکی۔ (ن غ)