خبرنامہ پاکستان

کمشنر کراچی کا مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کمشنر کراچی

کمشنر کراچی کا مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی:(ملت آن لائن) کمشنر کراچی نے سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دے دیئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں پر پابندی کے بعد دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کررکھا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں ریٹیلرز نے ہول سیلرز سے دودھ کی خریداری بند کردی تھی اور شہر بھر میں دودھ کی فروخت بھی بند رکھی گئی لیکن اب دودھ فروشوں کی جانب سے سرکاری نرخ کے برعکس 100 روپے لیٹر دودھ فروخت کیا جارہا ہے۔ کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہےکہ دودھ کی سرکاری قیمت 85 روپے طے ہوچکی ہے لہٰذا سرکاری نرخ پر دودھ نہ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔