خبرنامہ پاکستان

کنسلٹنسی فرموں سے ہوشیار رہیں، جرمن سفارتخانے کا پاکستانی طلبہ کومشورہ

کنسلٹنسی فرموں سے ہوشیار رہیں، جرمن سفارتخانے کا پاکستانی طلبہ کومشورہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) جرمن سفارتخانے نے پاکستانی طلبہ کو جرمنی کے ویزوں کی پیشکش کرنے والی مختلف اسٹوڈنٹس کنسلٹنسی فرموں سے خبردارکیا ہے۔ جرمن سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ بعض اسٹوڈنٹس کنسلٹنسی فرموں یاکنسلٹنسی ایجنسیوں کی جانب سے ویزوں کی ضمانت دی جاتی ہے جن کے بارے میں ہم سے دریافت کیاجاتاہے کہ کیاوہ قابل اعتبارہیں؟۔ ترجمان نے ایسی فرموں اورکنسلٹنسی ایجنسیوں سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے واضح کیاگیاکہ سفارتخانے کاا ن نوسر بازوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے نہ ہی ان پر بھروسہ کیاجائے۔ ترجمان کے مطابق جرمن سفارتخانے کا ایسے کسی بھی قسم کے ا دارے سے کوئی تعلق ،رابطہ یاوابستگی نہیں ہے۔ جرمن سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیاکہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حصول کیلیے کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں،اس حوالے سے تمام معلومات ہماری ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…تربت: 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

تربت:(ملت آن لائن) صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ ایف سی ہیڈکوارٹر تربت میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
کوئٹہ: کالعدم تنظیموں کے 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تھے، جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ اب تک 18 سو فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں بھی مختلف کالعدم تنظیموں کے 17 کمانڈروں سمیت 300 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے تھے۔