خبرنامہ پاکستان

کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج ’’یوم الحاق پاکستان‘‘ منایا جائے گا

لاہور(ملت آن لائن)کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج ’’یوم الحاق پاکستان ‘‘منایا جائے گا۔

یوم الحاق پاکستان کا یہ دن 19جولائی 1947کو سری نگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی، اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے کنٹرول لائن کے دونوں جانب مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث دوسرے ہفتے بھی آزاد اور مقبوضہ جموں کشمیر کے درمیان تجارت تعطل کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے باعث دوسرے ہفتے بھی آزاد و مقبوضہ جموں کشمیر کے درمیان تجارت تعطل کا شکار ہے۔

اس صورت حال کے بعد سرحد کے دونوں جانب ٹرکوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیںجو تجارتی مال سے لدے ہوئے ہیں،تاہم انہیں فی الحال آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کر کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر باروح اور تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2شہری شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔