خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی

کوئٹہ۔14اکتوبر ( اے پی پی )کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن ،صوبائی وزراء، آرمی اور سول افسران نے شرکت کی۔شہید ہونے والے اہلکار مامور کے گشت پر تھے جنہیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔شہید ہونے والے اہلکاروں میں فیض اللہ کا تعلق کوہاٹ سے اور عبدالطیف کا تعلق ڈی جی خان سے جبکہ عارف اللہ کا تعلق کرک سے تھا۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی جسد خاکی کونماز جنازہ کے بعد اپنے اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیا گیا۔