خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ: خودکش حملوں کا مقدمہ درج، حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لیے گئے

کوئٹہ: خودکش حملوں کا مقدمہ درج، حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لیے گئے

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جب کہ سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ کوئٹہ: خودکش دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، شہر کی فضا سوگوار
میتیں آبائی علاقے روانہ
ایئرپورٹ روڈ پر خودکش دھماکے میں شہید 5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس میں آئی جی پولیس، ڈی آئی جی اور دیگر افسران شریک ہوئے، جس کے بعد شہید اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ روڈ خودکش حملےکا مقدمہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لیے: پولیس
ادھر پولیس کے مطابق خودکش حملے کی جگہ سےمبینہ حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لیے گئے ہیں، حملہ آورکے ڈی این اے کے لیے نمونےحاصل کیے جارہے ہیں جب کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ گزشتہ رات شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے لیکن اس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
آئی جی بلوچستان کی گفتگو
انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھا، جس نے ٹرک کو پیچھے سے ہٹ کیا۔
آئی جی بلوچستان کا مزید کہنا تھا دہشت گردی سرحد پار سے ہو رہی ہے۔
واضح رہےکہ کوئٹہ میں منگل کی شام ایئرپورٹ روڈ پر پولیس ٹرک پر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس ٹرک کو ایئرپورٹ روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹرک کے عقب میں ایک موٹرسائیکل دیکھا جاسکتا ہے جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ یہی خودکش حملہ آور ہے۔