خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ دھماکےکے29 زخمی پاک فضائیہ ائیرایمبولینس کےذریعےکراچی منتقل

کوئٹہ: (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ہدایت پر کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں ائیر فورس کے خصوصی ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ سے سی ون تھرٹی طیارہ 29 زخمیوں کو لے کر کراچی کے فیصل بیس پر پہنچا۔ جہاں سے زخمیوں کو فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں پی این ایس شفا اور آغا خان اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ ائیر ایمبولیس کے کراچی پہنچنے سے قبل نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کو فیصل بیس طلب کیا گیا۔ کراچی منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں 14 سالہ لڑکی پروین بھی شامل ہے۔