خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

کوئٹہ سمیت بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

لاہور:(ملت آن لائن) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلاف اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث کوئٹہ اور چمن میں بھی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور انہیں علاج و معالجے کی سہولتیں نہیں دی جارہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہےکہ حکومت نے سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیا توسخت احتجاج کریں گے اور مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔