خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ: سول ہسپتال میں دھماکا، 53 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (اے پی پی) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ سول ہسپتا میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ وکلا بلال کاسی کے قتل کیخلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ دھماکے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ۔ زخمیوں میں دنیا نیوز کے رپورٹر سمیت متعدد افراد شامل ہیں ، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ جاں بحق افراد میں آج ٹی وی کا کیمرہ میں شہزاد بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں میں ہسپتال کا عملہ اور میڈیا نمائندگان بھی شامل ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد وکلا کی ہے ۔ واضح رہے کہ بلال کاسی کو آج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ دھماکے سے کچھ دیر پہلے بلال کاسی کی لاش ہسپتال میں لائی گئی تھی ۔