خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ :قمبرانی ، سبی روڈ پر فائرنگ ، لیویز اہلکار سمیت 5 جاں بحق

کوئٹہ :قمبرانی ، سبی روڈ پر فائرنگ ، لیویز اہلکار سمیت 5 جاں بحق

کوئٹہ:(ملت آن لائن) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ اور سبی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے دو واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ اتنا شدید تھا کہ اس کی لپیٹ میں آ کر 6 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔فائرنگ کی زد میں آ کر 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ پولیس اہلکاروں نے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر کے ملزموں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ، بشیر ، غلام رسول ، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی ہے ۔ دوسری جانب سبی روڈ پھاٹک کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، اس شخص کی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے ۔