خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ میں دہشتگردی پاکستان پرحملہ ہے: سراج الحق

کوئٹہ: (اے پی پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا عالمی دہشت گردی اور پاکستان کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی پاکستان پر حملہ ہے۔ حکومت عوام کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو اسے حق حکمرانی بھی نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دشمن نے بلوچستان کو ہدف بنا رکھا ہے لیکن حکومت سو رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہندوستان خطے میں امریکی آلہ کار ہے۔ علماء کو پاکستان کے اندرونی خطرات کے خاتمے کے لیے یکجا ہونا ہوگا۔ کانفرنس سے امین شہیدی، حافظ سعید اور علامہ ابوالخیر زبیر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔