خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان کانسٹبلری کے 2 اہلکار شہید

کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان

کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان کانسٹبلری کے 2 اہلکار شہید

بلوچستان(مل آن لائن)کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کا نسٹیبلری کے اہلکار یونیفارم تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ز خمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ز خمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک تاحال زخمی ہے جس کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اہلکار رپیڈ ریسپانس گروپ کے تھے جو معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ 3روز کے دوران پولیس کو نشانہ بنائے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔