خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں خود کش حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں خود کش حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید

لاہور:(ملت آن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ خود کش حملہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں ایف سی اور لیویز کے کیمپ پر کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے علاقے نوحصارمیں ایف سی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے اور دہشت گردوں کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
کوئٹہ:ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
خیال رہے کہ آج صبح ہی کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔