خبرنامہ پاکستان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے پلے آف سنسنی خیز ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔ دوسری جانب پلے آف میچز کیلئے لاہور کی شاہراہیں پھولوں سے سج گئیں، غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کیلئے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی
میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ آج میچ میں ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم بدھ کو لاہور میں ہی کراچی کنگز سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔