خبرنامہ پاکستان

کوئی بھی سیاسی جماعت اقتصادی راہداری کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتی

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مخالفت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ اس منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ میں اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو 2 نومبر کے دھرنے سے متعلق لائحہ عمل کی تیاری کے حوالہ سے پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔