خبرنامہ پاکستان

کوئی بھی ملک پاکستان کوبلیک میل نہیں کرسکتا: زرداری

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان کے سابق صدرآصف زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کوبلیک میل نہیں کرسکتا اس لئے کسی بھی ملک کو دوسروں کے لئے کام کرنا بند کردینا چاہیے۔ سابق صدرآصف زرداری نے اپنے بیان کہا ہے کہ 2 سال میں ہم نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں اورہمارے فوجی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے طورخم بارڈر پر کی گئی فائرنگ قابل مذمت ہے۔ افغانستان کی جانب سے سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے، کوئی بھی ملک پاکستان کوبلیک میل نہیں کرسکتا ہے، اس لئے دوسرے ممالک کو کسی اور کے لئے کام کرنا بند کردینا چاہیے۔ لنڈی کوتل پر واقع پاک افغان سرحد پر گزشتہ 3 روز سے حالات کشیدہ تھے جس کے نتیجے میں سرحد پرافغان فورسز کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی اورپاک فوج کے میجرعلی جواد شہید بھی ہوئے تھے۔