خبرنامہ پاکستان

کور ہیڈ کوارٹر زپشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، ضرب عضب پر بریفنگ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کور ہیڈ کوارٹر زپشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشل ایکشن پلان اور بارڈر سکیورٹی پر تیادلہ خیال کیا گیا ۔ئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان ختر اورکورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ بھی دی گئی اس کے علاوہ آئی ڈی پیز کی واپسی اور امن و امان کی صورت کا جائزہ بھی لیا گیا۔