خبرنامہ پاکستان

کولکتا میں پاکستان کا میچ ہونے کی صورت میں چودہ مارچ کو ہوٹل اور ایئرپورٹ پر احتجاج کیا جائے گا:وریش شندالیا

کولکتہ/نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کی ہندو انتہاپسند تنظیم اینٹی ٹیرر فرنٹ آف انڈیا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کولکتا آنے پر14 مارچ سے احتجاج کا اعلان کردیا، جبکہ جماعت کے صدر وریش شندالیا نے ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کو پچ کھود نے کی دھمکی بھی دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسند تنظیم اینٹی ٹیرر فرنٹ کے صدر وریش شندالیا نے کولکتا میں پاکستان کا میچ منعقد ہونے پراحتجاج کا اعلان کردیا۔ اے ٹی ایف آئی کے صدر کا کہنا ہے کہ کولکتا میں پاکستان کا میچ ہونے کی صورت میں چودہ مارچ کو ہوٹل اور ایئرپورٹ پر احتجاج کیا جائے گا۔اس کے علاوہ انتہا پسند تنظیم نے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر ایڈن گارڈن کی پچ کھودنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔