خبرنامہ پاکستان

کونسلرتک نہ بننےوالا پردھان منتری بن بیٹھا: نثار کا پرویز رشید کو کرارا جواب

سینیٹ انتخابات؛

کونسلرتک نہ بننےوالا پردھان منتری بن بیٹھا: نثار کا پرویز رشید کو کرارا جواب

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پرویز رشید کے انٹرویو پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثار برہم ہو گئے۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ کونسلر کا الیکشن نہ لڑنے والا پارٹی کا پردھان منتری بن بیٹھا ہے۔ چودھری نثار نے مزید کہا کہ کسی شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا، وزیر اعظم اور نواز شریف ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیں، ڈان لیکس رپورٹ سامنے آنے پر اس کے کرتوت سامنے آ جائیں گے۔ یاد رہے کہ رہنماء مسلم لیگ نون سینیٹر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اگر بااصول آدمی ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑ دیں، ڈان لیکس کے معاملے پر چودھری نثار فوج کے ایک گروہ کو خوش کرنا چاہتے تھے، پارٹی میں میرا ووٹ اس حق میں ہو گا کہ چودھری نثار کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

…………………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…پارٹی چوہدری نثار علی خان کو نکال دے، پرویز رشید

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ڈان لیکس کے معاملے پرکسی کی خوشنودی کے لیے مجھے پارٹی سے نکالنا چاہتے تھے، پارٹی چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرے، میرا ووٹ انھیں نکالنے کے حق میں ہو گا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ کچھ لوگ انھیں وفاقی کابینہ سے نکلوانا چاہتے تھے، چوہدری نثار ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی جلدی تھی۔ انھوں نے سارے کام کو اسی طرح ترتیب دیاکہ انکی خوشنودی حاصل کرلی۔ وہ ادارے کی بات نہیں کرتے بلکہ فوج کا ایک گروہ تھا جس کی خوشنودی انہوں نے میری برطرفی سے حاصل کرنے کی کوشش کی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے اور قیادت کو اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ اگر مجھ سے پوچھیں گے تو میں ضرورکہوں گا کہ چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ جب پارٹی امتحان میں تھی تو انھوں نے اسکی پالیسیوںکے خلاف گمراہ کن بیانات دیے۔ زینب قتل کیس پر پرویز رشید نے کہاکہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات حکومت کی نااہلی نہیں، قصور میں زینب کے قتل پر افسوس ہے، قصور میں بچوں سے زیادتی کرنے والاجلدگرفتار ہوگا۔ نوازشریف کی زینب کے گھرنہ جانے کی وجہ اس ایشو پرسیاست ہونا ہے۔ اگر وہ قصور جاتے تو مخالفین کہتے سیاست ہو رہی ہے۔