خبرنامہ پاکستان

کون بنےگاوزیراعلی پنجاب،فیصلہ عمران خان کےہاتھ میں ہوگا

پنجاب کےوزیراعلی کےلیے پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4بجے بنی گالہ میں ہوگا۔اس عہدے کیلئے پی ٹی آئی کےفواد چوہدری اور محمود الرشید مضبوط امیدوارہیں جبکہ مسلم لیگ ق کےچوہدری پرویزالہی کانام بھی وزیراعلیٰ کیلئےگردش کرنےلگا۔

پنجاب میں وزیراعلی کےلیے جوڑتوڑکاسلسلہ جاری ہے۔ اس حوالےسےعلیم خان،فواد چوہدری اور محمود الرشید مضبوط امیدوارہیں۔جنوبی پنجاب سے بھی متعدد اراکین دوڑ میں شامل ہوگئےہیں۔چوہدری پرویز الہی کانام بھی وزیر اعلی کیلئے گردش کرنے لگا۔نون لیگ کے اندر جوڑ توڑ کیلئے پرویز الٰہی کو زیادہ فیورٹ جانا جاتا ہے۔پرویز الہی نون لیگ کے اندر بھی بلاک بنا کر حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی کا امیدوار ہونےکی صورت میں پیپلز پارٹی کے چھ ووٹوں کو حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔ تحریک انصاف میں پارٹی کے اہم لوگ علیم خان کو پارٹی میں بہترین امیدوار قرار دے رہے ہیں۔

فواد چوہدری بھی اس منصب پر قیادت کی خواہش کے مطابق ڈلیور کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا قرعہ کس کے نام نکلے گا،حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔