خبرنامہ پاکستان

کوٹ ادو میں مختلف وارداتیں ،محنت کش کی جواں سالہ بیٹی اغوا

کوٹ ادو میں مختلف وارداتیں ،محنت کش کی جواں سالہ بیٹی اغوا
کیرج کمپنی کے ملازم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ودیگر سامان چوری،مقدمات درج

تونسہ موڑ(ملت آن لائن) 2افراد نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی اغوا کرلی،نامعلوم بینک کے ایئر کنڈیشنر کے آؤٹ ڈور یونٹ چوری کرکے لے گئے ،کیرج کمپنی کے ملازم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ودیگر سامان چوری،نہر کی پٹڑی کو کٹ لگا پانی چوری کرنے والے زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،تعلقدار نے آڑھتی سے لاکھوں ادھار لیکر جعلی چیک تھما دیا ،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے ۔