خبرنامہ پاکستان

کپتان اور ترین کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی ریفرنسز کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ کیسز یکجاء کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ دوران سماعت فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر تاخیر کرانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں کہ ریفرنس اور پٹیشنز کی نوعیت میں فرق ہے، یکجاء نہیں کر سکتے، قانونی نکات میں کسی کو دلچسپی نہیں، آج نیا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، لگتا ہے سب سیاست کر رہے ہیں۔ بعد ازاں اکرم شیخ نے دستاویزات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگ لی۔ لیگی رہنماء مائزہ حمید نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف ہار کے ڈر سے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق کہتے ہیں آج فیصلہ ہو جانا چاہئے تھا لیکن اکرم شیخ بیماری کا بہانہ کر گئے۔ الیکشن کمیشن میں ریفرنسز پر آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہو گی۔