خبرنامہ پاکستان

کپتان سے شیخ رشید کی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) شیخ رشید نے پاناما کیس میں مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کر ادیں، کہتے ہیں سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول ہو گا۔ شیخ صاحب نے انوکھی منطق تراشتے ہوئے فرمایا، کہا تھا ایک شریف جائے گا، پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی ستاویزات میں نواز شریف کے ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں ثبوت بھی پہنچیں گے، انصاف بھی ملے گا اور تابوت بھی نکلیں گے۔ شیخ صاحب کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات نیلسن اور نیسکول کمپنیز سے متعلق شواہد شامل ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو بھی فیصلہ آیا، قبول ہو گا۔ دریں اثناء، سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید احمد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات میں پاناما لیکس کیس کی بھرپور پیروی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔