خبرنامہ پاکستان

کپتان کے دائیں موجود فرد کا نام بھی پاناما میں ہے؛چھوٹو کا معاملہ اتنا سادہ نہیں

لاہور:(اے پی پی ) ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے جنہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خراب صحت پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو واپس آنے کی اجازت دیدی ہے اور وہ وطن واپس آ رہے ہیں، ایسے میں پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر باتیں بنانے والوں کو اپنے بارے میں سوچنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے بعض افراد کا پیسہ باہر ہے، پہلے وہ اپنے بارے میں سوچیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں، مخالفین کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں عمران خان بھی اپنے بچے پاکستان لائیں۔ عمران خان کے دائیں جانب کھڑے ہونے والے فرد کا نام بھی پاناما لیکس میں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کا معاملہ اتنا سادہ نہیں۔