خبرنامہ پاکستان

کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے، اسفند یار ولی

کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے، اسفند یار ولی

نوشہرہ:(ملت آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سیاست اور شرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری، عمران خان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی نے کہا کہ پہلی بار پارٹی ممبران خود کہہ رہے ہیں فلاں کرپشن میں ملوث ہے، پارٹی ممبران کے انکشافات کے باوجود نیب خاموش ہے۔ سربراہ اے این پی نے کہا کہ پہلے گھوڑے بکتے تھے اس مرتبہ پورے اصطبل بکے ہیں، سینیٹ الیکشن تو ہوگئے پر عام انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، کے پی ہمارے کسی رکن کے خلاف نیب تحقیقات نہیں ہورہیں، شفاف الیکشن ہوئے تو کے پی میں اے این پی حکومت بنائے گی۔اسفند یار ولی نے کہا کہ کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے، عمران خان، نواز شریف، زرداری کو ایک ہی سکے کے دو رخ کہتے تھے، لیڈر آف اپوزیشن کے لئے یہ خود دوسرے کے پاس گئے کہ ہمیں ووٹ دو۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوجائیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے، کوئی غلط فہمی ہے تو دونوں برادر ممالک بیٹھ کر معاملات حل کریں