خبرنامہ پاکستان

کھادکے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کھادکے

کھادکے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں کھادکی در آمدات، برآمدات، معیار اور فروخت کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کیلئے وفاقی وزارت صنعت وپیداوارکے ماتحت ادارے نیشنل فر ٹیلائزر کارپوریشن آف پاکستان نے کام شرو ع کر دیا ہے یہ ادارہ کھا د کی درآمدات، برآمدات، فروخت اور معیار کے سلسلے میں فرٹیلائزر ریگولیٹری اتھارٹی قائم کریگا۔ یاد رہے کہ ملک میں کھادکی پید اوارنجی شعبے میں آنے کے بعد سے اب تک وفاقی سطح پر کھاد کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی موثر ادارہ نہیں جبکہ آئے روزملک کے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کی جانب سے کھاد زائد قیمت یا غیرمعیاری ہونیکی شکایات بھی سننے میں آ تی ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس شعبے کوریگولیٹ کرنیکافیصلہ کیا گیاتاکہ ملک میں کاشت کا روں کو کھاد کے سلسلے میں درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھا لیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس منصورعلی شاہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیروکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدرمملکت ممنون حسین نے جسٹس منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اورجسٹس محمد یاورعلی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی تھی۔