خبرنامہ پاکستان

کھلاڑی کو سمجھایا ہے کہ قومی سلامتی کوئی کھیل نہیں: بلاول بھٹو

کراچی(ملت + آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے کھلاڑی کو سمجھایا ہے کہ یہ کوئی کھیل نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،ڈاکٹر عاصم کو 16ماہ سے زیرحراست رکھا ہوا ہے،ن لیگ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، وزیراعظم نواز شریف اپنے مفاد کے لئے کراچی آپریشن کو سیاسی بنارہے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جاری پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،نیشنل ایکشن پلان پر ہمیں ایک پیج پر آنا ہوگا،نوازشریف کوثابت کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں کہ نہیں لڑ رہے،نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو جناح اسپتال میں سابق وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ملاقات اور ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کیجانب سے ڈاکٹر عاصم سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،پیپلزپارٹی والے ڈرنے نہیں،ہمیشہ سیاسی مقدمات کا سامنا کیا،دہشتگرد ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کو مار رہے ہیں،میرے ملک کے بچوں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرکے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جاری پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،نوازشریف اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں،ڈاکٹر عاصم کا تعلق کسی طالبان گروپ سے نہیں ہے،دہشتگردی کیخلاف حکومت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں،نوازشریف تو امیر المومنین بننا چاہتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان میں حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جاری پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،انسداد دہشتگردی خواتین سیاسی کارکنوں کیلئے نہیں ہوتے،میں خود انسداد دہشتگردی سے متاثر ہوا ہوں،ڈاکٹر عاصم اور کراچی کے میئر کو بند کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے،نوازشریف کو وضاحت دینی ہوگی کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں کہ نہیں لڑ رہے،نیشنل ایکشن پلان پر ہم سب کو ایک پیچ پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کو 16ماہ سے زیرحراست رکھا ہوا ہے،ڈاکٹرعاصم کراچی کے ہیں،ہمیشہ کراچی کی مدد کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کھلاڑی کو سمجھایا کہ یہ کھیل قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،نوازشریف نے کراچی کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے،عاصم حسین سمیت میئر کراچی،قادرپٹیل پر اے ٹی سی میں مقدمات چلائے جارہے ہیں۔