خبرنامہ پاکستان

کیارانا ثناء اللہ نے واقعی استعفیٰ دیدیا؛ دھماکہ خیز انکشاف

سانحہ ماڈل ٹاؤن

کیارانا ثناء اللہ نے واقعی استعفیٰ دیدیا؛ دھماکہ خیز انکشاف
اسلام آباد،فیصل آباد(ملت آن لائن)پیر حمید الدین سیالوی کا مطالبہ تسلیم ۔پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تحریری استعفٰی لے لیا ۔ پنجاب حکومت نے پیر حمید الدین سیالوی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے تحریری استعفیٰ لے لیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ جلد اعلان نہ ہونے کی صورت میں سیال شریف کے ذمہداروں نے لاہور کی ختم نبوت کانفرنس میں مزید 10اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تیاری بھی کر لی ہے ۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے پیر حمیدالدین سیالوی کو ٹیلی فون کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی دریں اثنا گدی نشین آستانہ عالیہ سیال شریف پیرخواجہ حمید الدین سیالوی 17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ ختم نبوتؐ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں پیر حمید الدین سیالوی خطاب کرینگے جس میں رانا ثناء اللہ سے استعفے اور قادیانیوں کے حق میں بیان دینے کے حوالے سے معافی کے مطالبات سامنے رکھے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ عاشقان رسول ؐکا اگلا پڑاؤ اب گوجرانوالہ میں ہو گا جہاں مزید کئی ارکان پارلیمنٹ استعفے دیں گے۔ اس جلسے کی قیادت خواجہ حمید الدین سیالوی او ر میزبانی سنی اتحاد کونسل کرے گی۔ کانفرنس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے ایک مرکزی رہنما نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو مستعفی تو ہو نا ہی پڑے گا،ن لیگ کا صفایا کرکے دم لیں گے، ملک بھر کے گدی نشین مشائخ پیر آف سیال شریف کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں جلد ہی علما و مشائخ کا سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ الیکشن میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ن لیگ والوں کا شو ختم ہو گیا اور اب درود والے میدان میں آگئے ہیں۔