خبرنامہ پاکستان

کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون سے بالاتر ہیں؟سپریم کورٹ

اسلام آباد:(اے پی پی).سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون سے بالاتر ہیں؟ سی ڈی اے ان دفاتر کو سیل کیوں نہیں کرتا؟ جسٹس شیخ عظمت سعید نے یہ ریمارکس رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دیے ۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی آفس کی منتقلی کا کام جاری ہے ۔ اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون سے بالاتر ہیں؟ سی ڈی اے ان دفاتر کو سیل کیوں نہیں کرتا؟ عدالت نے سیکرٹری کیڈ،داخلہ ، مواصلات اور چیرمین سی ڈی اے کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کردی ۔