خبرنامہ پاکستان

کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

اوٹاوا (ملت + آئی این پی) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے پاکستانی طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ کیمپس میں سخت محنت، لگن اور حقیقی عزم کے ساتھ پاکستانی اقدار کی عکاسی کریں ،مستقبل میں کامیابیاں حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں ۔ وہ پاکستانی طلبا ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے مینی ٹوبا یونیورسٹی میں پاکستانی نژاد طالب علموں پر زور دیا کہ محنت، وابستگی، اتحاد کے ساتھ یونیورسٹی کی زندگی میں مثالی کردار برقرار رکھیں ۔انہوں نے مستقبل میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے میں پاکستانی طلبا کے لیے اعلی تعلیمی کامیابیوں پر زور دیا اور کہا یہ صرف آپ کے والدین نے مشکل سے کمائی ہوئی دولت بچت کے ساتھ اعلی تعلیم کے لئے آپ کو یہا ں بھیجا جو آپ واپس جا کر ادا کر سکتے ہیں۔ یہ سب کیمپس میں، تعلیمی، ثقافتی اور سیاسی سرگرمیوں میں لگن کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے وطن پاکستان کی سمت اور قسمت بنانے کیلئے طالب علموں کی خواہش اور عزائم کے مطابق اقدامات کریں گے۔ انہوں نے پاکستان بارے غلط تصورات کو دور کرنے کے کیلئے پاکستانی طلبہ کو کینیڈین نوجوانوں کے ساتھ ان کی ثقافت اور اقدار ا کے شتراک کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کنیڈین پارلیمنٹ کے رکن ٹیریڈوگائیڈ بھی تھے جنہوں نے ونی پگ میں ایک متحرک اور خوشحال کمیونٹی کے طور پر مینی ٹوبا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی نژاد طالب علم مینی ٹوبا کے قابل فخر شہری ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پیدا کر رہے ہیں جبکہ پی ایس اے کے چیئرمین مسرور احمد نے آگاہ کیا کہ پی ایس اے کے کل اراکین 1500 سے زائد ہیں اور اکیلے مینی ٹوبا یونیورسٹی میں پاکستانی نژاد 900 طالب علم ہیں ۔انہوں نے کہا پی ایس اے نے یونیورسٹی میں بہت سے کامیاب ثقافتی تقریبات منعقد کی اور مینی ٹوبا میں پاکستانی معاشرے کی صحیح تصویر پیش کی ہے۔