خبرنامہ پاکستان

کیوں حکومت سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف نہیں بناتی، خورشید شاہ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کیوں حکومت سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف نہیں بناتی‘ کیا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا سوچ رہی ہے‘ عمران خان کا دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے کوئی بھی قانون کسی بھی شہر کو بند کرنے کا حکم نہیں دیتا۔ جمعرات کو اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیوں سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف نہیں بناتی۔ عمران خان اور نواز شریف اداروں کو توڑنے اور جوڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکومت آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا سوچ رہی ہے ہم مکمل طور پر پارلیمانی سیاست کررہے ہیں۔ عمران خان کا دو ن نومبر کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے۔ آئین کسی بھی شہر کے لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دیتا اور پانامہ لیکس پر حکومت بل بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام آباد کے لاک ڈاؤن سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔