خبرنامہ پاکستان

کیپٹن (ر)صفدرانجینئر حامد الحق پر برس پڑے

کیپٹن (ر)صفدرانجینئر حامد الحق پر برس پڑے
اسلام آباد(ملت آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی پر حکومتی رکن اسمبلی کیپٹن (ر )صفدر نے تحریک انصاف کے رکن انجینئر حامد الحق کو جھڑکتے ہو ئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو پہلے بات کرنے دیں وہ سینئر سیاستدان ہیں، آپ کو کسی نے بڑوں کا احترام کرنا شاید نہیں سکھایا، اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں روز کورم کی نشاندہی ہو گی ۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کی صدارت میں جاری تھا ، اس دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی نے نکتہ اعتراض پر فلور مانگا ، ان کا مائیک ہوا تو تحریک انصاف کے رکن انجینئر حامد الحق نے کورم کی نشاندہی کی جس پر حکومتی رکن اسمبلی کیپٹن (ر )صفدر نے انہیں جھڑکتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو پہلے بات کرنے دیں وہ سینئر سیاستدان ہیں ، آپ کو کسی نے بڑوں کا احترام کرنا شاید نہیں سکھایا ، اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں روز کورم کی نشاندہی ہو گی