خبرنامہ پاکستان

کیپٹن (ر) صفدرکی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آج

کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت آج

اسلام آباد: (ملت آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل کی سماعت آج کرے گا۔ نیب کی درخواست کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اختر کیانی پر مشتمل ہے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکویٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں پراسیکوشن ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو درخواست پر ابتدائی دلائل دے گی۔ اسلام آباد احتساب عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر نیب نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو لندن سے وطن واپسی پر اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کیا تھا تاہم احتساب عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ نیب نے احتساب عدالت کے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

نیب کی درخواست کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اختر کیانی پر مشتمل ہے۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکویٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں پراسیکوشن ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو درخواست پر ابتدائی دلائل دے گی۔ اسلام آباد احتساب عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر نیب نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو لندن سے وطن واپسی پر اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کیا تھا تاہم احتساب عدالت نے انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔