خبرنامہ پاکستان

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد(ملت آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے ۔ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلم بند کرانے کے لئے استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء کو 8مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنسز کی سماعت کی ۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے استغاثہ کے گواہ سنیل اعجاز ،عبدالحنان کا بیان قلم بند کیا ۔ سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہان کے بیان پر جرح مکمل کی ۔ جس کے عدالت نے مذید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے بیان قلم بند کرانے کے لئے استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء کو بھی 8 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
اسلام آباد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزمِ صمیم کو سراہا اور بحرِہند میں قانون کی بالادستی اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کے ضمن میں پاک بحریہ کے کرادر اور خدمات کی تعریف کی۔