خبرنامہ پاکستان

کیپٹن صفدر سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، وکیل

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز بھی احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔ صحافیوں کی جانب سے وکیل سے پوچھا گیا کہ کیا آج کیپٹن صفدرعدالت آکر فیصلہ سنیں گے؟، جس پر وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ کیپٹن صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اس کا فون بند جا رہا ہے، کل سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عدالتی احاطے میں موجود ن لیگ کے رہنما آصف کرمانی نے بھی میڈیا سے انتہائی مختصر بات چیت کی۔ آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ آج ہم حاضر ہوئے
ہیں ، اور فیصلہ آنے دیں، فیصلے کے بعد اس پر دیکھا جائے گا، پھر تفصیلی بات کریں گے۔